1 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے ایرانی جوانوں سے کہا ہے کہ ملت اور نظام اسلامی کے خلاف دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کی کوششوں میں لگے رہیں ۔

ابنا: صدر احمدی نژاد نے آج جوان سائنسدانوں کی چھٹی قومی کانفرنس کی افتتاحیہ تقریب میں کہا کہ ایرانی جوان اپنے اسلامی ملک کو ترقی دلانے کے لئے تمام شعبوں میں محنت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام سے سامراج کی دشمنی اور غصے کی ایک وجہ کھیل کود ، اقتصادیات اور علم وسائنس میں ایرانی جوانوں کی کامیابیاں ہیں ۔ صدر مملکت نے ملک کے انتظامی عھدوں پر ماہرین کی موجودگي پر تاکید کی ۔ قابل ذکرہے ایران کے جواں سائنسدانوں کی چھٹی قومی کانفرنس آج صبح سے شروع ہوئي ہے ۔ 

.......

/169